12 اکتوبر 2014 - 08:54
عراق میں متعدد بم دھماکہ دسیوں افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ بغداد کے شیعہ نشین علاقے کاظمیہ اور الشعلہ میں ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں کم سے کم تیس افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
عراقی حکام کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے میں عوامی رضاکارفورس اور عراقی فوج کی مسلسل کامیابیوں کی وجہ سے داعش لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے مسلسل حملے کررہی ہے اور اسے اپنی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیا ہے ۔

.......

/169